قرآن تجوید کے ساتھ
۔ تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا
تجوید کے قوانین کے ساتھ قرآن سیکھنا اور
پڑھنا ایک بنیادی کورس ہے۔ ہم طالب علم کو عربی حروف تہجی کی پہچان کراتے
ہیں۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد طالب علم تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے کے
قابل ہو جاتا ہے۔ قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو بنیادی اسلامی تعلیم
جیسے دعا، نماز اور اس کا طریقہ کاراور چھ کلمے وغیرہ، بھی دی جائے گی۔ یہ
کورس خاص طور پر بچوں اور ان بالغوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو عربی حروف
تہجی کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس کورس میں ہم آپ کو یقین دلاتے
ہیں کہ آپ کے استاد کی گہری دلچسپی اور آپس میں بات چیت کرنے کی مہارت، آپ
کی لمحہ بہ لمحہ رہنمائی کرے گی۔ اس کورس میں ہمارا مقصد طلباء کو تجوید
قوانین کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کے قابل بنانا ہے۔
۔ قرآن پاک زبانی یاد کرنا
رسول پاک ؐ کے زمانے میں معاملات کو ذخیرہ کرنے کا رواج لکھائی نہیں تھا۔
پس معلومات کو ذخیرہ کرنے کا سب سے اچھا طریقہ زبانی یاد کرنا تھا۔ یہ
کورس ان طلباء کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو آن لائن قرآن پاک کو زبانی یاد
کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک استاد دیا جائے گا جو حافظ قرآن ہو
گا اور آپ کو روزانہ ہوم ورک کے طور پر تھوڑا تھوڑا سبق دے گا۔ یہ طریقہ
کار مدرسہ یا اسلامی مرکز میں کلاسز کی طرح کا ہو گا آپ اپنی رفتار کے
ساتھ قرآن پاک زبانی یاد کروگے
قرآن پاک زبانی یاد کرنے کے چند سنہری قوانین:
۱۔ مخلص ہونا
۲۔ صحیح گرائمر اور تلاوت
۳۔ یاد کرنے کے لئے روزانہ آیات کی نشاندہی کرنا
۴۔ موجودہ پورشن یاد کرنے سے پہلے اگلے پورشن کی طرف حرکت نہ کرنا
۵۔ قرآن پاک کی ایک خاص جلد تک محدود رہنا
۶۔ سمجھ کر یاد کرنا
۷۔ ایک مکمل سورۃ یاد کرنے کے بعد اگلی سورۃ پر جانا
۸۔ باربار تلاوت کرنا
۹۔ پچھلے سبق کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا
۱۰۔ ایک جیسی آیات کی طرف خاص توجہ دینا

