ہمارے اساتذہ
ہمارے تمام اساتذہ کرام اردو بولنے والے اور انگریزی بولنے والے تمام
طلباء کو قرآن پاک پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ فل ٹائم ہمارے آفس میں
موجود ہوتے ہیں ۔وہ اپنے علم کی بنیاد اور اپنی ترجمانی مہارت پر منتخب
ہوتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء میں قرآن پاک سیکھنے کا زیادہ سے زیادہ شعور
بیدار ہوتا ہے۔ اگرہمارے اساتذہ قرآن کا علم آپ تک پہنچانے میں کامیاب ہوتے
ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خودکامیاب ہو گئے ہیں۔ ہمارے اساتذہ قرآن کا
علم آپ تک پہنچانے کے لئے اداروں سے پڑھانے کی تربیت بھی لے چکے ہیں۔ وہ
اپنے طالب علم کا سیکھنے کا انداز جلد سمجھ جاتے ہیں۔ وہ دوستانہ ماحول
میں پڑھاتے ہیں اور طلباء میں اسلامی تعلیم اور قرآن پڑھنے کا شعور پیدا
کرتے ہیں۔ اس لئے طلباء کچھ وقت ان کے ساتھ گزارنے کے بعد ان ہی سے قرآن
سیکھنے کی خواہش کرتے ہیں۔
ہمارے اساتذہ:
۱۔ نہایت قابل اور تجربہ کار ہیں۔
۲۔ پڑھانے کا اچھاتجربہ رکھتے ہیں۔
۳۔ قاری اور حافظ قرآن ہیں۔
۴۔ آسان اور مؤثر اسباق مرتب کرتے ہیں۔
۵۔ باقاعدہ اداروں سے تربیت یافتہ ہیں۔

