عام سوالات
برائے مہربانی جواب جاننے کے لئے سوال پر کلک کریں۔
1-
کیا مجھے مفت کلاسز کے لئے کریڈٹ کارڈ کی معلومات دینا ضروری ہے؟
نہیں آپ کو کریڈٹ کارڈ کی معلومات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
2-
اگر میں قرآنی تعلیم میں شامل ہو جاتا ہوں تو کیا مجھے مفت کلاسز کی بھی فیس دینا پڑے گی؟
نہیں ہماری مفت کلاسز بالکل فری ہیں۔
3-
جب میں ادائیگی کروں گا تو کیا کچھ فالتو چارجز بھی مجھے ادا کرنے پڑیں گے؟
نہیں کوئی بھی فالتو چارجز نہیں ہیں۔
4-
کیا مجھے کریڈٹ کارڈ کی معلومات کسی کو بھی دینی ہو گی؟
نہیں آپ کو آن لائن ادائیگی بڑے محفوظ طریقے سے دینی ہوتی ہی۔
5-
کیا آپ ہر مہینے میرے کریڈٹ کارڈ سے خودبخود رقم کاٹ لیا کریں گے؟
نہیں آپ خود ہر مہینے ادائیگی کیا کریں گے۔
6-
کسی دوست کو بتانے پر کوئی رعایت ہے؟
جی ہاں جب آپ کا دوست قرآنی تعلیم کے ساتھ اندراج کرواتا ہے تو آپ کو فیس میں خاص رعایت دی جائے گی
7-
میں ادائیگی کیسے کیا کروں گا؟
آپ ادائیگی آن لائن کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یا پے پال کے ذریعے کر سکتے ہیں
8-
کیا کوئی آف لائن ادائیگی کا طریقہ ہے؟
جی ہاں آپ ویسٹرن یونین کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
9-
کیا میں پے پال کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہوں؟
جی ہاں
10-
ہم کون ہیں؟
قرآنی تعلیم ایک غیر الحاق شدہ تنظیم ہے۔ ہم کسی طبقہ ، اسلامی تنظیم یا
مسجد وغیرہکا حصہ نہیں ہیں۔ ہم قرآن پاک سیکھنے والے تمام طلباء کو خوش
آمدید کہتے ہیں۔ قرآنی تعلیم ذمہ دار ورکرز، انجینئرز اور اساتذہ پر مشتمل
ایک چھوٹی سی ٹیم ہے۔ یہ ٹیم بہت سے اساتذہ کی رہنمائی کے ساتھ اپنے ان
مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو جو قرآن پاک سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ،
اچھی قسم کی خدمات مہیا کرتی ہے۔
11-
میں کیسے اندراج کرا سکتا ہوں؟
برائے مہربانی مکمل کوائف کے ساتھ رجسٹریشن فار م بھر کر رجسٹر بٹن پر کلک
کریں۔ رجسٹریشن کے بعد Login کریں اور اپنا کورس اور دن منتخب کریں۔ ہم آپ
سے جلدہی ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کریں گے ۔ رجسٹریشن کی تکمیل کے
بعد آپ کو مطلوبہ سافٹ وئیر میہا کیا جائے گا۔ ہم آپ کو سافٹ وئیر
انسٹالیشن کرنے میں مدد دیں گے۔
12-
ہمارے اساتذہ کون ہیں؟
ہمارے تمام اساتذہ کرام اردو بولنے والے اور انگریزی بولنے والے تمام
طلباء کو قرآن پاک پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ فل ٹائم ہمارے آفس میں
موجود ہوتے ہیں ۔وہ اپنے علم کی بنیاد اور اپنی ترجمانی مہارت پر منتخب
ہوتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء میں قرآن پاک سیکھنے کا زیادہ سے زیادہ شعور
بیدار ہوتا ہے۔ اگرہمارے اساتذہ قرآن کا علم آپ تک پہنچانے میں کامیاب
ہوتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خودکامیاب ہو گئے ہیں۔ ہمارے اساتذہ قرآن
کا علم آپ تک پہنچانے کے لئے اداروں سے پڑھانے کی تربیت بھی لے چکے ہیں۔
وہ اپنے طالب علم کا سیکھنے کا انداز جلد سمجھ جاتے ہیں۔ وہ دوستانہ ماحول
میں پڑھاتے ہیں اور طلباء میں اسلامی تعلیم اور قرآن پڑھنے کا شعور پیدا
کرتے ہیں۔ اس لئے طلباء کچھ وقت ان کے ساتھ گزارنے کے بعد ان ہی سے قرآن
سیکھنے کی خواہش کرتے ہیں۔
ہمارے اساتذہ:
۱۔ نہایت قابل اور تجربہ کار ہیں۔
۲۔ پڑھانے کا اچھاتجربہ رکھتے ہیں۔
۳۔ قاری اور حافظ قرآن ہیں۔
۴۔ آسان اور مؤثر اسباق مرتب کرتے ہیں۔
۵۔ باقاعدہ اداروں سے تربیت یافتہ ہیں۔
13-
قرآنی تعلیم کیسے کام کرتی ہے؟
برائے مہربانی ہمیں رجسٹریشن فارم مکمل کوائف کے ساتھ بھیجیں ۔ ہم آپ سے
جلدہی ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کریں گے۔ ہم آپ کو سافٹ وئیر کی
انسٹالیشن میں مدد دیں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
قرآنی تعلیم رجسٹریشن فیس لیتی ہے اور نہ ہی ایڈمشن فیس۔ رجسٹریشن کی
تکمیل اور سافٹ وئیر کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو تجربہ کار استاد براہ راست
کلاس کے ذریعے تین دن کی مفت مشق کراتا ہے۔ جس سے آپ ہماری کارکردگی کا
اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مفت کلاسز کے لئے اپ کو کریڈٹ کارڈ کی معلومات دینے
کی ضرورت نہیں ۔ مفت کلاسز کے بعد آپ کلاس شیڈول کے مطابق فیس ادا کریں
گے۔ ایک متفقہ وقت پر استاد اور طالب علم آن لائن آ جاتے ہیں۔ ایک ٹیلیفون
سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر پر دونوں ایک دوسرے سے ٹیلیفون کی طرح گفتگو
کرتے ہیں اور ایک مشترکہ سکرین سافٹ وئیر کے ذریعہ اپنا سبق اپنی کمپیوٹر
سکرین پر دیکھتے ہیں۔استا د اور طالب علم دونوں اپنی سہولت کے لئے قرآن کے
حروف تہجی اور الفاظ کو بڑا کر سکتے ہیں۔
14-
ہماری کلاس کیسے واقع ہوتی ہے؟
ایک متفقہ وقت پر استاد اور طالب علم آن لائن آ جاتے ہیں۔ ایک ٹیلیفون
سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر پر دونوں ایک دوسرے سے ٹیلیفون کی طرح گفتگو
کرتے ہیں اور ایک مشترکہ سکرین سافٹ وئیر کے ذریعہ اپنا سبق اپنی کمپیوٹر
سکرین پر دیکھتے ہیں۔استا د اور طالب علم دونوں اپنی سہولت کے لئے قرآن کے
حروف تہجی اور الفاظ کو بڑا کر سکتے ہیں۔
15-
آغاز کے لئے کونسی چیزیں درکار ہیں؟
i۔ ایک ذاتی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ
ii ۔ انٹرنیٹ
iii ۔ ہیڈ فون
iv ۔ مائیکروفون
v۔ انٹرنیٹ ٹیلیفون سافٹ وئیر۔
vi۔ سکرین کو مشترک کرنے کے لئے سافٹ وئیر

