اقسام

نصاب


i ۔ تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا
تجوید کے قوانین کے ساتھ قرآن سیکھنا اور پڑھنا ایک بنیادی کورس ہے۔ تجدید کا مطلب صحیح تلفظ اور ایک خاص رفتار کے ساتھ تلاوت کرنا ہے۔ہم طالب علم کو عربی حروف تہجی کی پہچان کراتے ہیں۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد طالب علم تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کوکلمے، دعا، نماز اور اس کا طریقہ کاربھی سکھایا جائے گا۔ یہ کورس خاص طور پر بچوں اور ان بالغوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو عربی حروف تہجی کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس کورس میں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے استاد کی گہری دلچسپی اور آپس میں بات چیت کرنے کی مہارت، آپ کی لمحہ بہ لمحہ رہنمائی کرے گی۔
 
ii ۔ قرآن پاک زبانی یاد کرنا
رسول پاک ؐ کے زمانے میں معاملات کو ذخیرہ کرنے کا رواج لکھائی نہیں تھا۔ اس لئے معلومات کو ذخیرہ کرنے کا سب سے اچھا طریقہ زبانی یاد کرنا تھا۔ یہ کورس ان طلباء کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو آن لائن قرآن پاک کو زبانی یاد کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک استاد دیا جائے گا جو حافظ قرآن ہو گا اور آپ کو روزانہ ہوم ورک کے طور پر تھوڑا تھوڑا سبق دے گا۔ یہ طریقہ کار مدرسہ یا اسلامی مرکز میں کلاسز کی طرح کا ہو گا آپ اپنی رفتار کے مطابق قرآن پاک زبانی یاد کروگے، قرآن پاک زبانی یاد کرنے کے چند سنہری قوانین:
۱۔ مخلص ہونا
۲۔ صحیح گرائمر اور تلاوت
۳۔ یاد کرنے کے لئے روزانہ آیات کی نشاندہی کرنا
۴۔ موجودہ پورشن یاد کرنے سے پہلے اگلے پورشن کی طرف حرکت نہ کرنا
۵۔ قرآن پاک کی ایک خاص جلد تک محدود رہنا
۶۔ سمجھ کر یاد کرنا
۷۔ ایک مکمل سورۃ یاد کرنے کے بعد اگلی سورۃ پر جانا
۸۔ باربار تلاوت کرنا
۹۔ پچھلے سبق کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا
۱۰۔ ایک جیسی آیات کی طرف خاص توجہ دینا