اقسام

ہمارا طریقہ کار


برائے مہربانی ہمیں رجسٹریشن فارم مکمل کوائف کے ساتھ بھیجیں ۔ ہم آپ سے جلدہی ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کریں گے۔ ہم آپ کو سافٹ وئیر کی انسٹالیشن میں مدد دیں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ قرآنی تعلیم رجسٹریشن فیس لیتی ہے اور نہ ہی ایڈمشن فیس۔ رجسٹریشن کی تکمیل اور سافٹ وئیر کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو تجربہ کار استاد براہ راست کلاس کے ذریعے تین دن کی مفت مشق کراتا ہے۔ جس سے آپ ہماری کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مفت کلاسز کے لئے اپ کو کریڈٹ کارڈ کی معلومات دینے کی ضرورت نہیں ۔ مفت کلاسز کے بعد آپ کلاس شیڈول کے مطابق فیس ادا کریں گے۔ ایک متفقہ وقت پر استاد اور طالب علم آن لائن آ جاتے ہیں۔ ایک ٹیلیفون سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر پر دونوں ایک دوسرے سے ٹیلیفون کی طرح گفتگو کرتے ہیں اور ایک مشترکہ سکرین سافٹ وئیر کے ذریعہ اپنا سبق اپنی کمپیوٹر سکرین پر دیکھتے ہیں۔استا د اور طالب علم دونوں اپنی سہولت کے لئے قرآن کے حروف تہجی اور الفاظ کو بڑا کر سکتے ہیں۔