تعارف
قرآنی تعلیم 2009 میں قائم ہوئی ہمارا مقصد قرآن پاک کی تعلیم دینا ہے۔
عربی کے حروف تہجی سے لے کر تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے تک ۔ ہم ایسے بچوں
اور بڑوں کو سکھانا چاہتے ہیں جو یا تو قرآن نہیں پڑھ سکتے یا پھر تجوید کے
قوانین سے واقف نہیں ہیں۔
قرآنی تعلیم جانتی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہے
اور وہ اپنا تھوڑا یا زیادہ وقت پورے اہتمام کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کے
لئے نہیں نکال سکتے۔ خاص طور پر یہ ان بچوں اور بہنوں کے لئے مفید ہے جن
کو قرآن پاک سیکھنے کے لئے اسلامک مرکز اور مساجد میں جاتے ہوئے مشکلات کا
سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کیونکہ اس معاشرے میں اور حتیٰ کہ مسلمانوں کے درمیان
بھی ایسے علم کے راستے پر چلنے کے لئے ماحول اچھا نہیں ہے۔ اس لئے ان تمام
ماحولیاتی عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآنی تعلیم کا آغاز کیا گیا۔ تا کہ
مسلمان بھائیوں کوآن لائن قرآن پاک سکھا کر ان کی خدمت کی جا سکے ۔
ہمارا پڑھانے کا طریقہ بہت کامیاب ہے اور ہمارے تمام طالب علم ہماری خدمات
سے بہت خوش ہیں۔ آپ ہماری کارکردگی کا اندازہ پہلے تین دن کی مفت کلاسوں
میں لگا سکتے ہیں۔
قرآنی تعلیم کے پیچھے کون ہے؟ قرآنی تعلیم ایک غیر الحاق شدہ تنظیم ہے۔
ہم کسی طبقہ ، اسلامی تنظیم یا مسجد وغیرہ کا حصہ نہیں ہیں۔ ہم قرآن پاک سیکھنے والے تمام طلباء کو خوش آمدید کہتے
ہیں۔ قرآنی تعلیم ذمہ دار ورکرز، انجینئرز اور اساتذہ پر مشتمل ایک چھوٹی
سی ٹیم ہے۔ یہ ٹیم اساتذہ کی رہنمائی کے ساتھ اپنے ان مسلمان بھائیوں اور
بہنوں کو جو قرآن پاک سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اچھی قسم کی خدمات
مہیا کرتی ہے۔
قرآنی تعلیم آن لائن قرآن سکھانے کا کامیاب تجربہ رکھتی ہے۔قرآنی تعلیم
پوری دنیا کے مسلم طالب علموں کو قرآن سکھا رہی ہے جن کا تعلق امریکہ،
کینیڈا، یو کے، جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، آسٹریلیا، چین، جاپان اور
دوسرے ممالک سے ہے۔ قرآنی تعلیم میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ قابل
بھروسہ ہے اور سب مسلمانوں کی پہنچ میں ہے ۔
قرآنی تعلیم تجوید کے قوانین سیکھنے کا آپ کو ایک موقع فراہم کرتی ہے ۔ اب
ہر ملک کے کسی بھی عمر کے طلباء قرآن پاک کی تلاوت اپنے ٹائم ٹیبل اور
شیڈول کے مطابق سیکھ سکتے ہیں۔ والدین اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کا
قرآن پاک سیکھنا بغور دیکھ سکتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ قرآنی
تعلیم کے معیار سے پوری طرح مطمئن ہوں گے۔

